You are currently viewing فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ بھارت کے بعد چین میں بھی ناکام

فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ بھارت کے بعد چین میں بھی ناکام

ممبئی(ڈیسک)بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ بھارت کے بعد چین میں بھی ناکام ہو گئی جو چین میں ریلیز کے بعد 3روز میں صرف 32 کروڑ 93 لاکھ روپے کما سکی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی گئی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘بھارت کے بعد چین میں بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جو 28 دسمبرکو چین میں ریلیز کی گئی جس نے پہلے روز1.51 ملین ڈالر، دوسرے روز 1.56، تیسرے روز 1.61 اور مجموعی طور پر4.71 ملین ڈالر یعنی 32 کروڑ 93 لاکھ روپے کمائے ہیں۔ فلم میں اداکار عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ شامل ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.