اسلام آباد(ڈیسک)اداکار جاوید شیخ نے فلم وجود میں شہزاد شیخ کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں بطور ہیرو شہزاد شیخ مناسب نہیں تھے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ فلم وجود کی کاسٹنگ کر رہے تھے تو ان کے گھر میں جھگڑا ہو گیا کہ فلم میں دانش کی جگہ شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کیوں نہیں لیا ،جس پر انہوں نے کہاکہ اس کردار کے لیے شہزاد شیخ مناسب نہیں ہیں اور وہ صرف شہزاد شیخ کو اس لیے کاسٹ نہیں کر سکتے کہ وہ ان کا بیٹا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نےا ٓج تک شہزاد کے لیے کسی کو فون تک نہیں کیا کیونکہ انہیں یہ سب مناسب نہیں لگتا ۔