You are currently viewing فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار لیجنڈ مسعود اختر انتقال کر گئے

فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار لیجنڈ مسعود اختر انتقال کر گئے

لاہور(ڈیسک)فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار لیجنڈ مسعود اختر انتقال کر گئے۔مرحوم پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا اور کئی روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مسعود اختر پرائڈ آف پرفارمنس اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار تھے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی معروف سیاسی و سماجی شخصیات،شوبز و فلمی حلقوں نے مسعود اختر کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں معروف اداکار مسعود اختر کے انتقال پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ مسعود اختر مرحوم ورسٹائل اداکار تھے،مرحوم نے فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پرستاروں کو متاثر کیا اور اپنی اداکاری میں حقیقت کا رنگ بھرا، مرحوم کے یادگار ڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.