You are currently viewing فلم انڈسٹری کا مشکل دور گزر گیا، ندیم بیگ

فلم انڈسٹری کا مشکل دور گزر گیا، ندیم بیگ

لاہور (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی سینئر اداکار ندیم بیگ کہتے ہیں فلم انڈسٹری کی ترقی دیکھ کرخوشی ہو رہی ہے ، باصلاحیت نوجوانوں نے اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ندیم بیگ کا کہنا تھا  ماضی میں فلم انڈسٹری کے بحران نے ان تمام افرد کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا جنہوں نے اپنی زندگیاں فلم انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لیے وقف کردی تھیں۔

ندیم بیگ نے کہا فلم انڈسٹری کا مشکل دور گزر گیا، نئی سوچ اور نئے جذبے فلم انڈسٹری کو دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہوئے۔