ممبئی(ڈیسک )نامور بھارتی اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہاکہ انہیں فلمی کرئیر کی شروعات میں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جن وہ 2007 میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم “اوم شانتی اوم ” کرنے جارہی تھیں تو فلم انڈسٹری کی کئی ایسی شخصیات تھین جنہوں نے ان کو بولنے سے اداکاری کرنے تک بہت مذاق بنایا اور ان کے لئے یہ بہت تکلیف دہ تھا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ان کے باتے میں رائے دی جاتی تھی کہ ایک ماڈل کبھی بھی اچھی اداکارہ نہیں بن سکتی ہےلیکن فلم “اوم شانتی اوم ” کی کامیابی کے بعد انہی ناقدین نے ان کے کام کی تعریف کی اور لوگوں کی جانب سے انہیں بہت پیا ر ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 19 سال کی عمر میں پہلی فلم کرنا اور 21 سال کی عمر میں اپنے بارے میں نے تحاشا انڈسٹری میں بے تحاشا مخالفت دیکھنا ان کے لئے آسان نہیں تھالیکن وہ اہنے والدین کی تربیت اور سپورٹ کے لئے شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں ایک عاجز اور باہمت انسان بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے والدین نے انہیں عزت، وقار،عاجزی ، دیانت داری اور صداقت کے مطابق زندگی بسر کرنے اصول وضع کئے اور انہیں اپنے وسائل کے اندر رہنا سکھایااور ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔