ممبئی (ڈیسک)بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ فلم ’’گڈنیوز‘‘ کسی سماجی پیغام پر مبنی فلم نہیں ہے،بلکہ اس میں شائقین کے لئے کچھ مختلف ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابقاکشے کمار گزشتہ کچھ وقت سے ایسی فلمیں کر رہے ہیں جس میں کسینہ کسی سماجی مسئلہ کو اجاگر کیا گیاہو ،لیکن اب اکشے کمار نے نئی فلم ’’گڈ نیوز‘‘ سائن کی ہے اس بارے ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم کسی سوشل میسج پر مبنی نہیں ،اور میں ہر قسم کے موضوعات پر مبنی کی فلمیں کرتا ہوں ، جن میں کچھ سماجی مسائل پر مبنی ہوتی ہیں تو کوئی انٹرٹینمٹ اور فن سے بھر پور ہوتی ہیں، کوئی محبت اور کوئی لڑائی پر مبنی ہوتی ہیں۔ فلم ’’گڈ نیوز‘‘ کی کاسٹ میں کرینہ کپور اور اکشے کمار شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار راج مہتا ہیں۔ فلم آئندہ سال 19جنوری کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔