You are currently viewing فلسطین اور اسرائیل کو خونریز تصادم کو فوری ختم کرنا چاہیے ، چینی خصوصی ایلچی

فلسطین اور اسرائیل کو خونریز تصادم کو فوری ختم کرنا چاہیے ، چینی خصوصی ایلچی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:03/06/2018 12:51
  • Reading time:1 mins read

قاہرہ(ڈیسک)چین کے مشرقِ وسطی کے امور کے خصوصی ایلچی گونگ شیاؤ شینگ نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کو خونریز تصادم کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔ فلسطین اسرائیل مسائل کے حل کا واحد راستہ مذکرات اور بات چیت ہے۔

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق گونگ شیاؤ شینگ نے مصر کے دورے کے دوران قاہرہ میں منعقدہ ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ ان کے موجودہ دورہ فلسطین ، اسرائیل اور مصر کا مقصد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجود کشیدہ صورتحال اور مشرق وسطی کے دیگر اہم مسائل پر متعلقہ فریقوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا ہے۔ فلسطین ، اسرائیل اور مصر نے مشرق وسطی میں قیام امن کے عمل میں چین کی نئی کوششوں کو سراہا ہے۔چینی ایلچی نے کہا کہ چین فلسطین کی کشیدہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ چین اس موقف پر قائم ہے کہ عالمی برادری دو ریاستی فارمولے پر قائم رہتے ہوئے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عرب امن تجاویز کے مطابق فلسطین کے مسئلے کے سیاسی حل کے لئے تعمیری کردار ادا کرے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.