نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ حماس کے حملے خلا میں نہیں ہوئے، فلسطینیوں کو 56 سال حبس زدہ قبضے کا شکار بنایا گیا۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ پر منعقدہ سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے، ایسے نازک لمحات میں اصولوں کا واضح ہونا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ حماس حملوں کو فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینےکا جواز نہیں بنایا جاسکتا، غزہ میں بھیجی جانے والی امداد ضروریات کے سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے، امداد پابندیوں کے بغیر بھیجی جانی چاہیے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور احترام کے بنیادی اصولوں سے اس کا آغاز کیاجائے۔