You are currently viewing فلائی دبئی کی جانب سے متعدد ممالک کے لیے رعایتی ٹکٹ کا اعلان

فلائی دبئی کی جانب سے متعدد ممالک کے لیے رعایتی ٹکٹ کا اعلان

دبئی (ڈیسک) فلائی دبئی نے اپنے انٹرنیشنل روٹس میں شامل کئی ممالک کے لیے رعایتی ٹکٹوں کی پیشکش کر دی جس کی ابتدا 1145 درہم سے ہو گی۔
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل روٹس پر نئی پروازوں کے افتتاح کے تناظرمیں یہ رعایتی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیشگی بکنگ کرانے کی صورت میں رعایتی ٹکٹ دستیاب ہوں گے جو 14 فروری تک کرائی جا سکتی ہے اور سفر کی سہولت 30 مئی 2023 تک مہیا ہو گی۔
فلائی دبئی نے کہا کہ آرمینیا کے یریوان شہر کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 1145 درہم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 3747 درہم سے شروع ہو گا۔
جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 1250 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 6997 درہم سے شروع ہو گا۔
علاوہ ازیں بوسنیا کے سرائیوو شہر کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 2330 درہم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 10 ہزار درہم سے شروع ہو گا۔
فلائی دبئی نے تھائی لینڈ، سربیا، آسٹریا اور اٹلی کے شہروں کے لیے بھی رعایتی ٹکٹ کا اعلان کیا ہے۔