اسلام آباد(ڈیسک)فروری 2021 میں کاروں کی فروخت 35فیصد بڑھ گئی۔
پاکستان آٹو موٹیومینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران گاڑیوں کی فروخت 16ہزار 436یونٹس تک بڑھ گئی ۔ گاڑیاں تیار کرنے والی مختلف کمپنیوں کی جانب سے نئے ماڈلز کی لانچنگ اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے نتیجہ میں کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری 2020-21 کے دوران کاروں اور ایس یو ویز کی فروخت میں 24فیصد اضافہ ہوا ہے اور فروخت کاحجم ایک لاکھ 13ہزار 836یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 91ہزار 515یونٹس فروخت کئے گئے تھے ۔