You are currently viewing فرانس میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم سے نمٹنے کے لیےلاک ڈاون سخت

فرانس میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم سے نمٹنے کے لیےلاک ڈاون سخت

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:06/03/2021 13:04
  • Reading time:1 mins read

پیرس (ڈیسک)فرانس میں وائرس کی تبدیل شدہ قسم سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاون سخت کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم کے پھیلا کو روکنے کی خاطر شمالی علاقوں لاک ڈان کا اعلان کردیا ہے۔ملک بھر میں روزانہ رات کو کرفیو نافذ کیے جانے کے باوجود کورونا وائرس کے یومیہ متاثرین کی تعداد کبھی 25 ہزار سے بھی تجاوز کرتی رہی ہے۔ حکومت نے جنوبی شہر نِیس اور شمالی شہر ڈنکرک میں گزشتہ ہفتے سے اختتام ہفتہ پر یعنی ہفتے اور اتوار کو لاک ڈان شروع کر دیا ہے۔ حکام نے پیرس اور دیگر شہری مقامات کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ سرحد پار سفر کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جس تبدیل شدہ قسم کی برطانیہ میں سب سے پہلے تصدیق ہوئی تھی ،اب فرانس میں 60 فیصد سے زیادہ نئے متاثرین اسی کا شکار ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.