You are currently viewing فرانس میں ماحولیاتی تحفظ کے حامیوں نے صدر ایمانویل میکرون پر انتخابی وعدے پورے نہ کرنے کا الزام

فرانس میں ماحولیاتی تحفظ کے حامیوں نے صدر ایمانویل میکرون پر انتخابی وعدے پورے نہ کرنے کا الزام

پیرس (ڈیسک)فرانس میں ماحولیاتی تحفظ کے حامیوں نے صدر ایمانویل میکرون پر انتخابی وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

فرانس میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں نے صدر ایمانویل میکرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے مزید اقدامات کریں۔مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا اور صدر میکرون سے عالمی حدت سے نمٹنے کے سلسلے میں مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہروں کے منتظمین نے دعوی کیا ہے کہ ملک بھر میں تقریبا 160 پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں نے حصہ لیا۔ پیرس میں سرگرم تنظیموں کے ایک کارکن پیٹریکا سائمن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے تحت اسمبلی پہلے ہی بل کی منظوری دے چکی ہے، تاہم انہیں موجودہ صدرمیکرون کے دور صدارت سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔بل میں ان تمام داخلی پروازوں کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو ڈھائی گھنٹے یا اس سے کم دورانیے کی ہوں اور جہاں ٹرین سے سفر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بل میں زیادہ توانائی خرچ کرنے والی عمارتوں کی از سر نو مرمت کی تجاویز بھی موجود ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ صدر میکرون نے انتخابی مہم کے دوران ماحولیاتی اصلاحات پر ریفرنڈم کرانے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اب وہ اس سے مکر گئے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.