You are currently viewing فاف ڈوپلیسی نے سرفراز احمد کو معاف کردیا

فاف ڈوپلیسی نے سرفراز احمد کو معاف کردیا

ڈربن (ڈیسک)جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو نسلی تعصب پر مبنی جملے بولنے پر معاف کردیا ہے۔

فاف ڈوپلیسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سرفراز کی معذرت دیکھی، یقین ہے کہ مہمان کپتان ایسا نہیں کہنا چاہتے تھے مگر انہوں نے واضح طور پر ذمہ داری قبول کی ہے لیکن اب فیصلہ آئی سی سی کو کرنا ہے دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں کہ جسے آپ بطور ٹیم نظر انداز کردیں، سرفراز کا فوری طور پر معذرت طلب کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ شرمندہ ہیں، ہم انہیں معاف کرسکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے قطعی طور پر نظر انداز کردیا جائے

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ جب بھی کوئی جنوبی افریقا میں آئے تو اسے نسلی تعصب ظاہر کرنے والے جملوں کے معاملے میں خاص احتیاط برتنا چاہیے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.