You are currently viewing فاطمہ قتل کیس: فیاض شاہ اور منصور بٹ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

فاطمہ قتل کیس: فیاض شاہ اور منصور بٹ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

خیرپور (نیوز ڈیسک) رانی پور میں کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس کے ملزم فیاض شاہ سمیت دونوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ملزم فیاض شاہ اور ملزم منصور بٹ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی عابد بلوچ نے بتایا کہ مقتولہ فاطمہ کے ورثاء کے تحفظات پر خان واہن کا ایس ایچ او معطل ہے۔
بچی کے ورثاء کے الزامات پر ایس ایچ او عبد الغنی دایو کے خلاف انکوائری کے احکامات دیدیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بچی کی والدہ نے نگراں وزیر داخلہ کو ایس ایچ او خان واہن کی دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.