You are currently viewing فاروق ستار کا  این اے 245 کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر نے کا اعلان

فاروق ستار کا این اے 245 کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر نے کا اعلان

کراچی (ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے سینئر رہنما  ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی  حلقہ این اے 245  کا انتخابی نتیجہ  چیلنج کر نے کا  اعلان کر دیا ہے ۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن ٹریبیونل میں این اے 245 کے نتائج چیلنج کرنے جارہا ہوں، میرے پاس شواہد موجود ہیں امید ہے الیکشن ٹریبیونل  مجھے سنے گا اور فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے، میرا سیاسی مستقبل لوگ طے کریں گے، لوگ جو فیصلہ کریں قبول ہوگا۔

واضح رہے کہ فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 245 اور این اے 247 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور دونوں ہی نشستوں سے ہار گئے تھے، این اے 245 میں ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے عامر لیاقت کامیاب قرار پائے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.