You are currently viewing غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
کیس کی سماعت راولپنڈی کی مقامی عدالت کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی۔
فرد جرم بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث عائد نہیں ہوسکی، بشریٰ بی بی کے وکلاء نے عدالت سے ایک دن کے استثنیٰ کی استدعا کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کا میڈیکل گراؤنڈ پر ایک روزہ استثنیٰ منظور کرتے ہوئےکیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔