You are currently viewing غزہ میں جنگ بندی مطالبے پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن سے نکالا گیا، شیما کرمانی

غزہ میں جنگ بندی مطالبے پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن سے نکالا گیا، شیما کرمانی

کراچی(نیوز ڈیسک) برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں تقریب کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا نعرہ لگانے پر شیما کرمانی کو تقریب سے نکال دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی کراچی میں واقع برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں برطانوی بادشاہ کی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھیں جس میں سیاست دان، اراکین پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس سمیت دیگر آرٹسٹ بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران شیما کرمانی نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی جس پر سکیورٹی گارڈز نے انہیں گھیر لیا اور باہر نکالنے کی کوشش کی۔
مقامی اخبار کو انٹرویو میں شیما کرمانی نے بتایا کہ انھوں نے غزہ میں سیز فائر کا نعرہ لگایا، سکیورٹی گارڈ نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے گارڈ کو ہاتھ لگانے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ میں تقریب سے خود چلی جاؤں گی۔
شیما کرمانی کے مطابق جب مجھے باہر نکالا جارہا تھا تو تقریب میں بیٹھے کسی بھی شخص نے کچھ نہیں کہا اور میرا ساتھ نہیں دیا۔
دریں اثناء ترجمان برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن نے کہا کہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تقریر کے دوران شیما کرمانی نے شور شرابا شروع کیا، سکیورٹی اہلکار انہیں روکنے آئے لیکن وہ خود ہی تقریب سے چلیں گئیں، اسی لیے یہ درست نہیں کہ ہم نے انہیں باہر نکالا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.