You are currently viewing غزہ جیسے سانحات کے حل تک پائیدار ترقی ممکن نہیں، خواجہ آصف

غزہ جیسے سانحات کے حل تک پائیدار ترقی ممکن نہیں، خواجہ آصف

نیویارک (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ جیسے سانحات کے حل تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی فیوچر سمٹ سے خطاب میں کہا کہ فیوچر پیکٹ 100 سے زائد ممالک کے لیے ترقی، عالمی مالیات نظام میں اصلاحات کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ تب ہی تبدیلی کا باعث بنے گا جب اس میں کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے قرض کے اخراجات کم کرنا ہوں گے، عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بہتر کرنا ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کر کے منصفانہ ڈیٹا گورننس کو یقینی بنانا چاہیے، مصنوعی ذہانت کو قابو میں رکھنا ہوگا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7