You are currently viewing غزہ: الشفا اسپتال میں 179 شہیدوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ: الشفا اسپتال میں 179 شہیدوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ (نیوز ڈیسک) غزہ کے الشفا اسپتال کے کمپاؤنڈ میں شہید 179 فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی۔
اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال میں موجود 179 لاشوں کو اسپتال کے کمپاؤنڈ میں قبر بنا کر اجتماعی طور پر دفنایاگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈائریکٹر اسپتال ابوسلمیہ نے کہا کہ شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتال کےکمپاؤنڈ میں دفن کیے جانے والوں میں آئی سی یو میں مرنے والے 7 شیر خوار بچے اور 29 مریض بھی شامل ہیں جو ایندھن نہ ملنے کے سبب دم توڑ گئے تھے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے کئی روز سے الشفا اسپتال کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جنریٹرز کے لیے ایندھن نہ ہونے کے باعث وہ مریضوں کا علاج کرنے سے قاصر ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس وقت الشفا اسپتال کے اندر 650 مریض، عملے کے 500 اور ڈھائی ہزار کے قریب بے گھر افراد موجود ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7