اسلام آباد(ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ متوسط اور کم آمدنی والے ممالک کی پائیدار معاشی شرح نمو کیلئے ذاتی انکم ٹیکس میں اضافہ بھرپور استعداد کا حامل ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بین الاقوامی وبا کے بعد پائیدار اقتصادی ترقی کے خواہشمند ممالک کو ذاتی انکم ٹیکس کی وصولیوں میں بڑھوتری کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کی ضرورت ہے اور ٹیکس محصولات کے نظام اور شفاف تر بنانا بنیادی اہمیت کا حامل ہے تاکہ ذاتی انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں میں خاطر خواہ اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تنخواہوں اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنیوں پر ذاتی انکم ٹیکس کے نفاذ کے دائرہ کار میں اضافہ اور اس کی وصولیوں کو شفاف تر بنا کر معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں پائیدار معاشی شرح نمو کے حوالے سے ذاتی انکم ٹیکس محصولات میں اضافہ ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔