You are currently viewing غداری کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے بانٹنے شروع کیے تھے، شہباز گل

غداری کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے بانٹنے شروع کیے تھے، شہباز گل

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:06/10/2020 13:58
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ غداری اور اسلام کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ غداری اور مسلمان کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے، انہوں نے بے نظیر بھٹو کو ریاست کے لیے خطرہ اورعمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا، سپریم کورٹ آکر پیپلز پارٹی کی حکومت اورقومی سلامتی پر حملہ کیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر بھارتی اور یہودیوں سے فنڈز لینے کا فارن فنڈنگ کیس، دوسروں پرغداری کے الزامات اور خود بغیر ویزا جندال سےخفیہ ملاقاتیں، مقبوضہ کشمیر کی قیادت کے بجائے جندال کے گھر جانا اور نیپال میں مودی سےخفیہ ملاقات، یہ سب کیا تھا؟ یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.