You are currently viewing عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کمی کی منظوری دیدی گئی

عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کمی کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر ہوگا جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں۔
اسی طرح 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.