You are currently viewing عہدہ سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر جمال شاہ کا قومی ورثہ و ثقافت کا دورہ

عہدہ سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر جمال شاہ کا قومی ورثہ و ثقافت کا دورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے شہرت یافتہ اداکار وہدایت کار جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کا عہدہ سنبھال لیا۔
عبوری حکومت میں عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد آج انھوں نے قومی ورثہ و ثقافت کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر نے وزارت میں سیکریٹری فارینہ مظہر اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفاقی سیکریٹری نے جمال شاہ کو تعارفی بریفنگ دی اور انہیں ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے کام سے متعلق آگاہ کیا۔
خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ نے کہا کہ وہ ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ اس عہدے کو چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن کے ساتھ نبھائیں گے۔