You are currently viewing عوام پر مہنگائی کا پہاڑ رکھ دیا گیا،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 703 روپے مہنگا

عوام پر مہنگائی کا پہاڑ رکھ دیا گیا،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 703 روپے مہنگا

اسلام آباد (ڈیسک) حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر پہاڑ رکھتے ہوئے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 703 روپے اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسےمہنگا کر دیا گیا ہے۔ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافےکا اطلاق یکم فروی سے ہوگا۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت 263 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے، اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 3 ہزار 114 روپے67 پیسے مقررکی گئی ہے۔جنوری کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 204 روپے 35 پیسے تھی، رواں ماہ ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت 2 ہزار 411 روپے 43 پیسے تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7