You are currently viewing عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے ڈرامہ سازوں کو دفن کردینگے، مریم نواز

عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے ڈرامہ سازوں کو دفن کردینگے، مریم نواز

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام پاناما اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کےلیے دفن کردیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں حمزہ شہباز، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ پارٹی قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
پارٹی چیف آرگنائزر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق تیاریوں سے متعلقبریفنگ دی۔
مریم نواز نے کہا کہ مرکزی سیکریٹریٹ میں مرکزی فیسیلیٹیشن کنٹرول سینٹرقائم کردیا گیا ہے، جو نواز شریف کے استقبال کےلیے مرکزی کردار ادا کرے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ 21 اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال کرکے پاناما اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کےلیے دفن کردیں گے۔
حمزہ شہباز نے دوران تقریب کہا کہ نواز شریف نے زخم کھا کر بھی پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، ن لیگی قائد ہی نے اسے ایٹمی ملک بنایا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو وزیراعظم بناکر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے وزیراعظم بننے کا مطلب مہنگائی کا عذاب کم کرنا ہے، ن لیگی قائد کا استقبا ل کرکے ترقی اور خوشحالی کو خوش آمدید کہیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.