You are currently viewing عوام الیکشن کی تیاری کریں، چوہدری نثار احمد کی حلقے کے لوگوں کو ہدایت

عوام الیکشن کی تیاری کریں، چوہدری نثار احمد کی حلقے کے لوگوں کو ہدایت

کلر سیداں (ڈیسک) سابق وزیر داخلہ، رہنما مسلم لیگ ن چوہدری نثار احمد خان نے کہا ہے کہ عوام لنگوٹ کس لیں اور انتخابات کی تیاریاں کریں، وہ اپنے حلقے میں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
سینئر سیاست دان چوہدری نثار احمد نے یو سی تخت پڑی میں لوگوں سے خطاب کے دوران کہا کہ مجھ پر کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، اس کی گواہی میرے مخالفین بھی دیتے ہیں۔
میں نے سیاست کی ہے اور اس دوران اپنے دامن کو ہر قسم کی آلائشوں سے بچا کے رکھا۔
قبل ازیں چوہدری نثار کا پھول کی پتیوں سے استقبال کیا گیا، چوہدری نثار نے اس موقع پر کہا کہ میرا کوئی کمال نہیں ہے، یہ آپ لوگوں کی محبت ہے، آپ دور دراز کے علاقوں سے تشریف لائے، میں آپ کے خلوص کی قدر کرتا ہوں، آپ نے ووٹ کو عزت دی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7