You are currently viewing عمر فاروق کے ساتھ ملاقات وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی، فیصل واوڈا

عمر فاروق کے ساتھ ملاقات وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی، فیصل واوڈا

کراچی (ڈیسک) پی ٹی آئی سے نکالے گئے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سعودی تحائف کے خریدار عمر فاروق کے ساتھ تصویر وائرل ہونے پر ردعمل دے دیا۔ ٹوئٹر پر فیصل واوڈا نے عمر فاروق سے ملاقات پر لکھا ہے کہ ”عمر فاروق سے ہونے والی یہ ملاقات میری وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی جس میں میرے علاوہ دیگر 4 وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے“۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمر فاروق اور دیگر سے ہونے والی یہ ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کےتحت ہوئی تھی اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں کوئی ڈر نہیں۔