لاہور (ڈیسک) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سزا کے حق دار ہیں۔
ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق بنانے اور عدلیہ کو تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حق دار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روکنا ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت ہے، ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے سب سے بڑے عہدے پر بیٹھا شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اگر آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہئے، کیا چیف جسٹس ہونے کی وجہ سے آپ پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔
