You are currently viewing عمران کے گھر کیا ہوتا ہے، فواد چوہدری نے اعتراف جرم کرلیا، عطار تارڑ

عمران کے گھر کیا ہوتا ہے، فواد چوہدری نے اعتراف جرم کرلیا، عطار تارڑ

اسلام آباد (ڈیسک)  وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی ٹینک اور توپوں والی بات تو مبالغہ آرائی ہے، باقی سب چیزیں فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ، ٹینک کے گولے، اینٹی ایئرکرافٹ برآمد ہوئی۔

فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری نےاعتراف جرم کیا ہے۔
دریں اثناء عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ہوا ہے کہ کارکنوں نے پولیس پر شیلنگ کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس عدالت میں جواب دینے کو ہے کچھ نہیں، ان کی فردِ جرم سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ان کو سمجھ نہیں آرہا کہ توشہ خانہ اور فردِ جرم سے کیسے بچیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آپ پولیس پر پتھراؤ کریں گے تو پولیس اپنا دفاع کرے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس پیٹرول بم ہے، ان کے پاس دہشتگر تنظیموں کے لوگ ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جو اسلحہ سامنے آیا ہے اس سے واضح ہوگیا کہ عمران خان وہاں جوڈیشل کمپلیکس میں جانی نقصان کراونا چاہتے تھے۔ 

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7