You are currently viewing عمران کی جانب سے نیب کا نوٹس وصول نہ کرنے پر مریم نواز نے ردعمل دیدیا

عمران کی جانب سے نیب کا نوٹس وصول نہ کرنے پر مریم نواز نے ردعمل دیدیا

اسلام آباد (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران اب تک یہی سمجھ رہا ہے کہ باقیات اسے بچالیں گی، باقیات کو تو اس وقت اپنی پڑی ہوئی ہے۔
مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے قومی احتساب بیورو کا نوٹس وصول نہ کرنے پر اپنا ردعمل ٹوئٹر پر دے دیا۔

ٹوئٹر پر مریم نواز نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ”عمران خان ابھی تک سمجھ رہا ہے باقیات بچا لیں گی جبکہ باقیات کو اپنی پڑ گئی ہے“۔

یاد رہے کہ نیب کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس پر تعمیل کرانے زمان پارک پہنچی تھی تاہم ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہیں دی گئی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7