You are currently viewing عمران کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، امریکا

عمران کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، امریکا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بانی تحریک انصاف کی سائفر کیس میں بریت سے متعلق سوال پر ملر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلے کے لیے مناسب حالات اور سیاق وسباق کو مدنظر رکھتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے بانی پی آئی کے دوران عدت نکاح کیس سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7