اسلام آباد(ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے عالمی انویسٹمنٹ ہوئی ، سازشی عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کا ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ برقرار رہے گا، ق لیگ ہمارے ساتھ ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ جب کہ ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی ، بعض لوگ ہار کر بھی جیت جاتے ہیں اور بعض لوگ جیت کر بھی ہار جاتے ہیں، قوم عمران کے ساتھ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ہٹانے کے لیے عالمی سازشی کی، عالمی سرمایہ کاری ہوئی وہ ناکام ہوگی،
انہوں نے کہا کہ میں خود بھی حامی ہوں کہ انتخابات جلد ہوجائیں، چاہتا ہوں عمران خان ایک اچھا سے بجٹ دیں اور اس کے بعد انتخابات ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اچھے کام کیے۔ گورنر ان کا استعفی منظور ہونے کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیں گے، انھوں نے جاتے جاتے راولپنڈی میں یونیورسٹی کی منظوری بھی دے دی۔