اسلام آباد (ڈیسک) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ایم ٹی آئی آرڈیننس 2019 سرکاری ہسپتالوں پر حملہ ہے جو آپ کو ٹی وی سے پتہ چلے گا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ایم ٹی آئی آرڈینس 2019کے ٹویٹ پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ایم ٹی آئی آرڈیننس 2019 سرکاری ہسپتالوں پہ حملہ ہے جو آپ کو ٹی وی سے پتہ چلے گا ۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس 2019 سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں سے پیسے بنانے کا آڑڈیننس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایم ٹی آئی آرڈیننس 2019 آنے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کے لئے مفت ٹیسٹ، دوائی، اور علاج ختم ۔ ترجمان نے بتایاکہ عمران صاحب آپ کو کل پھر ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس 2019 غریب لوگوں کے ساتھ ظلم ہے ۔ ترجمان کے مطابق عمران صاحب خیبر پختونخواہ کے ہسپتالوں میں ایک بہتری دکھائیں جو پانچ سالوں میں آئی ہو سوائے آپ کے رشتے داروں اور دوستوں کو نوکری ملنے کی ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اگر خیبرپختونخواہ کے ہسپتالوں میں بہتر آئی ہوتی تو پاکستان تحریک انصاف کی 2018 الیکشن کیمپین میں پنجاب کے ہسپتال نہ دکھائے جاتے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے عوام سے مفت ٹیسٹ ، علاج اور دوائیاں پہلے ہی چھین لی گئی ہیں ،عمران صاحب کی ذہنی حالت اور غلطیوں پر سخت تشویش ہے، قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔