You are currently viewing عمران سیاسی دہشت گرد، حکومت ان کا ڈالا ہوا گند صاف کر رہی ہے، وزیر اطلاعات

عمران سیاسی دہشت گرد، حکومت ان کا ڈالا ہوا گند صاف کر رہی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران ایک سیاسی دہشت گرد ہیں، وہ اقتدار چھن جانے پر پاگل ہو چکے ہیں، عدالت پیشی کے موقع پر پولیس کی گاڑیوں اور شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر حملے اور ان کو جلایا گیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کا ڈالا ہوا گند صاف کر رہی ہے، عمران خان جانے سے پہلے ملک کو دیوالیہ کر گئے، وہ جاتے ہوئے آئی ایم ایف سے جن شرائط کو مان کر گئے تھے ان پر ہمیں دوبارہ مذاکرات کرنا پڑے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران کے پاس اپنی چوریوں کا کوئی جواب نہیں اس لیے وہ عدالت میں حاضری سے گھبرا رہے ہیں اور تمام حربے استعمال کر رہے ہیں، زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے پٹرول بم، کلاشن کوف اور دہشت گرد نکلے، وہ عدالت میں جواب دہی کے بجائے پورے ملک کو آگ لگانے کو تیار ہیں۔
انھوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نظام انصاف جس طرح ان کا سہولت کار بنا ہوا ہے اس طرح تو ہر گلی سے جتھے نکلیں گے اور آئین، قانون اور عدلیہ پر حملہ آور ہوں گے۔ عمران کو عدلیہ سے ریلیف دے کر انصاف کا قتل کیا گیا۔ لگتا ہے ہمارا انصاف غلیلوں سے خوف زدہ ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.