You are currently viewing عمران خان کے رہا ہوتے ہی انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع

عمران خان کے رہا ہوتے ہی انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا تک رسائی کو محدود کردیا تھا۔
تاہم اب انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ کچھ دیر میں سروس مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7