You are currently viewing عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 7 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کو 5 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔