اسلام آباد (ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایک روز قبل کی گئی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے اسکرپٹ طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز کی گئی آن لائن پریس کانفرنس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیشن اتھارٹی (پیمرا) سے اس پریس کانفرنس کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا ، الیکشن کمیشن پہلے سے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔
الزام ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف آرٹیکل 204کی کاررائی عمل میں لا سکتا ہے۔
ایک روز قبل کی گئی پریس کانفرنس میں مبینہ طور پر عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے بارے میں ناشائستہ اور غیر اخلاقی گفتگو کی ہے۔