You are currently viewing عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت؟ فیصلہ محفوظ

عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری ساجد کی جانب سے دائر درخواست کی عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں ان کی مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کیے جانے پر نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے شہری ساجد کے وکیل کو معاونت کے لیے کہا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس درخواست کی سماعت کا فورم ہائی کورٹ ہے یا الیکشن کمیشن؟ ہائی کور ٹ نے نااہلی کے آرڈر دینا ہوں تو کس آرٹیکل کے تحت دے گی؟
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی بیان حلفی غلط ثابت ہو تو بندہ صادق اور امین نہیں رہتا۔ نااہلی کی مدت کے تعین کا معاملہ بھی ابھی سپریم کورٹ میں زیر بحث ہے، وکیل نے بتا یا کہ وہ معاملہ پانچ سال کی جانب جا رہا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پانچ سال تو جاری اسمبلی کی نااہلی کے لیے مدت ہوتی ہےجس سے عمران خان خود استعفیٰ دیے چکے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ عمران خان تمام مراعات لے رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آرڈر جاری کریں گے کہ اس کیس کا فورم کیا ہونا چاہئے؟ آپ کیس سے متعلق ماضی کے کیسز کی کاپیاں دے دیں، عدالت ان پر غور کرے گی، آرڈر جاری کریں گے کہ کیس کا فورم کیا ہو گا۔
وکیل نے کیس سے متعلق ماضی کے فیصلوں کی کاپیاں جمع کروا دیں۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کر کے سماعت ملتوی کر دی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emgerging content writter, who is writting for News Pakistan TV for quite some time now.