کراچی (ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ مجھے پی سی بی میں اس لیے نوکری نہیں ملی کیوں میں عمران خان کے لابی کا آدمی تھا ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عطاء الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے نوکری کا کہہ کر پی سی بی کے دفتر کے چکر لگوائے گئے لیکن چونکہ میں عمران خان کی لابی کا آدمی تھا اس وجہ سے نوکری نہیں دی گئی۔
عطاء الرحمان نے کہا کہ میں بھی ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں لیکن مایوس ہوکر انگلینڈ میں کام کرنے پر مجبور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، آئی سی سی سے کلیئر ہو چکا ہوں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ فاٹا ریجن میں انڈر-16سطح پر کام کر چکا ہوں، مجھے بھی پاکستان میں گراس روٹ لیول پر کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بابر اعظم، عمر صدیق اور سلمان قادر میری دریافت ہیں۔