You are currently viewing عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس کا ہرجانے کا دعویٰ خارج

عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس کا ہرجانے کا دعویٰ خارج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقامی عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان کیخلاف دائر کردہ ہتک عزت کا کیس 10 سال بعد خارج کردیا۔
2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر جنوری 2015 میں افتخار چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا۔
عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا عمران خان پر 20 ارب روپے ہرجانےکا دعویٰ خارج کردیا۔
ہتک عزت کے دعوے میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے۔
عدالت کا کہنا ہےکہ افتخار چوہدری کے دعوے کے مطابق 27 جون 2014 کے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
ہتک عزت کا دعویٰ 6 ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 کو دائر ہوا جبکہ 2002 کے قانون کے مطابق 6 ماہ کے اندر دعویٰ دائر کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیا گیا ہتک عزت کا دعویٰ خارج کردیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.