You are currently viewing عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا پٹاخے لگے؟ شیخ رشید

عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا پٹاخے لگے؟ شیخ رشید

راولپنڈی (ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر حملہ ان کی جان لینے کی کوشش تھی، اگر انھیں گولیاں نہیں لگیں تو کیا پٹاخےلگے تھے۔
ملک کی 14سیاسی جماعتوں نے مل کر ایک عمران خان کے خلاف اتحاد بنا لیا ہے، ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو سلو پوائزن دے کر مار دیا جائے۔
لال حویلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اب تو کابل والے بھی کہتے ہیں کہ یہ ٹک ٹاکر کہاں سے آ گئے، ان کی تصویر ٹی وی پر آتی ہے تو لوگ چینل بدل لیتے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 14جماعتوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ ایسی اسمبلیوںمیں نہیں بیٹھوں گا جہاں چور بیٹھے ہوں، جلد نئے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔
پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ مہنگائی ہو گئی ہے، آٹا 150روپے کلو تک پہنچ چکا ہے، غریب کیا کھائے گا۔ فن گداگری کا ماہر نواز شریف خاندان اور زرداری سب ناکام ہو چکے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.