You are currently viewing عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

لاہور (ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا۔ عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بینچ میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے علاوہ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جسٹس ساجد محمود نے وکیل محمد آفاق کی درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔ 3 رکنی بینچ آفاق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرےگا، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔