You are currently viewing عمران خان کا جو وفادار ہے، میں اسے غدار کہتا ہوں، مولانا فضل الرحمٰن

عمران خان کا جو وفادار ہے، میں اسے غدار کہتا ہوں، مولانا فضل الرحمٰن

بنوں (ڈیسک) پی ڈی ایم سربراپ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم نے قوم کو آزادی اور جمہوریت کا راستہ دکھایا اور آج کہتاہوں جو عمران خان کا وفادار ہے، میں اسے غدار کہتا ہوں’۔

حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدراور  سربراہ  جے یو آئی ایف مولا نا فضل الرحمٰن خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہےکہ  بنوں کے لوگوں نے آج حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘مجھے نیب کے سامنے سرینڈر کرنے کا مشورہ دیا گیا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ میرے آباواجداد نے کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا’۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہماری جہدوجہد ملک میں جمہوریت اور قانون کی عملداری کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘آج معیشت کو جس بحران کا سامنا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور آج کہتاہوں جو عمران خان کا وفادار ہے، میں اسے غدار کہتا ہوں’۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.