You are currently viewing عمران خان پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا مشن پورا کرنا چا ہتے تھے، شازیہ مری

عمران خان پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا مشن پورا کرنا چا ہتے تھے، شازیہ مری

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو پوری دنیا میں تنہا کرنے کا مشن کو پورا کرنا چا ہتے تھے،فوج کی طرف سے سیاسی مداخلت ختم کرنے کے بیانیے نے عمران خان کے ہوش اڑا دیے ہیں۔
منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت 1995میں گملے میں اگائی گئی وائرس کووڈ 18 کی صورت میں سامنے آئے، ممنوعہ فارن فنڈنگ عمران خان کے گلے میں طوق کی طرح ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کا ایجنڈا پوری ایمانداری سے پورا کرنے کی کوشش کی،پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور ڈیفالٹ کرنا عمران خان کا مشن تھا۔ان کا کہنا تھا کہ غیر خاندانی لوگ جب سیاست میں داخل کیے جائیں تو دھونس، دھمکی اور گالی کی سیاست فروغ پاتی ہے،چور چور کا شور مچانے والے خود چور نکلے ،ان چوروں نے سیلاب متاثرین کے پیسے بھی ہڑپ کرلیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان احتساب سے بچنے کے لیے شور مچا ر ہے ہیں مگر قانون کو اپنا کام کرنا ہے، باقی لوگوں کے احتساب کا مطالبہ کرنے والے عمران خان اپنے احتساب سے کیو ں ڈر رہے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.