اسلام آباد (ڈیسک) وزير دفاع خواجہ محمد آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نریندر مودی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے عمران خان کو پاکستان کا اندرونی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ابھی انہيں پہچان نہيں رہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فواد چوہدری جیل میں شاہ محمود قریشی کو ورغلانے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ 24 جون کو پیش کیا جائے گا اور بجٹ سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا۔
