You are currently viewing عمران خان نے توشہ خانہ کے معاملے پر جیب کتروں والا کام کیا، شرجیل میمن

عمران خان نے توشہ خانہ کے معاملے پر جیب کتروں والا کام کیا، شرجیل میمن

کراچی (ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے معاملے پر جیب کتروں والا کام کیا۔عمران خان نے اسپتالوں سمیت اسکولوں کے نام پر چندے لیے، انہوں نے اپنے اکاؤنٹ چھپائے، ان جیسا شخص آج بھی آزاد ہے یہ حیران کن ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو آج بھی نیب اور ایف آئی اے سے ان کو ریلیف مل رہا ہے۔صوبائ وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، آخر کیا وجہ ہے عمران خان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا؟ ان جیسے شخص کو کچھ نہ کہنا سوالیہ نشان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جو چندے لیے وہ مارچ میں خرچ ،کیے ایف آئی اے چندے کی تحقیقات کرے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آج پوری دنیا عمران خان کو کس نام سے پکار رہی ہے، وہ دوبارہ کبھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کھلے عام اداروں کو غیرقانونی کام کرنے کے لیے کہہ رہا ہے، انہوں نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائیں۔ عدالت کو عمران خان کی غیرآئینی بات کا ازخود نوٹس لینا چاہیے، ان کا احتساب ہونا چاہیے، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔