You are currently viewing عمران خان نے بچی چھپائی، انہیں ہر گز بھاگنے نہیں دیں گے، طلال چوہدری

عمران خان نے بچی چھپائی، انہیں ہر گز بھاگنے نہیں دیں گے، طلال چوہدری

اسلام آباد (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، آپ نے بچی چھپائی ہوئی ہے، وہ بتائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اس وقت ہو گی جب سب پر قانون کا اطلاق ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2013ء اور 2018ء کا الیکشن لڑ لیا، لیکن جواب نہیں دیا، خان صاحب تمہاری مرضی نہیں آئین کی مرضی چلے گی۔ طلال چوہدری نے مزید کہا ہے کہ توشہ خانہ، ٹیریان یا فارن فنڈنگ سے بھاگنے نہیں دیں گے، تم صاف ہو تو تلاشی دے کیوں نہیں دیتے؟ ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ خان صاحب کو سہولتیں دی گئی ہیں، اب وہ جواب دہ ہوں، عمران خان جواب دیں، ہیرے کھائے یا نہیں، ڈالر ڈکارے یا نہیں، بیٹی تمہاری ہے یا نہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7