You are currently viewing عمران خان مخالفین کیلیے کھودے گئے گڑھے میں خود گرچکے ہیں، امتیاز شیخ

عمران خان مخالفین کیلیے کھودے گئے گڑھے میں خود گرچکے ہیں، امتیاز شیخ

کراچی (ڈیسک) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت بند گلی میں پہنچ چکے ہیں، ان کو سمجھ نہیں آرہی مارچ جاری رکھا جائے یا ختم کردیا جائے۔

صوبائی وزیر نے بیان میں کہا کہ عمران کا ادھورا مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا ہے، عوام نے عمران کے شارٹ مارچ کو مسترد کردیا، انھوں نے کہا کہ عمران کو مارچ کے راستے میں عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سرکاری طاقت کے بل بوتے پر عوام کی آواز کو ہر گز نہیں دبایا جاسکتا۔ امتیاز شیخ کا کہناتھا کہ عمران خان جہاں سے گذرتے ہیں گھڑی چور، توشہ خانہ چور کے نعرے لگ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مکافات عمل ہے عمران نے جو گڑھا مخالفین کے خلاف کھودا تھا آج وہ اس میں خود گرچکے ہیں۔