You are currently viewing عمران خان لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری

عمران خان لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلا ف لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
اس سلسلے میں عمران خان کے وکلا نعیم پنجوتھا، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟
وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، ہم ان کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔
مجسٹریٹ نے کہا کہ ضمانت پرحاضری ضروری ہوتی ہے، درخواست پروڈکشن پر نہیں، پہلے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پربحث کرلیں۔
بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے بریت کی درخواستوں کو منظور کرلیا۔
یاد رہےکہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ لوہی بھیر اور سہالہ میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.