You are currently viewing عمران خان خود سے مذاکرات کر کے تعین کرے کہ وہ کہاں کھڑا ہے، سید ناصر حسین شاہ

عمران خان خود سے مذاکرات کر کے تعین کرے کہ وہ کہاں کھڑا ہے، سید ناصر حسین شاہ

کراچی (ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی سے سارے چھلانگ لگا کر اتر گئے اور کشتی تو عمران کو چلانا نہیں آتی۔
اتوار کو اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اب عمران خان کو چاہئے کہ وہ خود سے ہی مذاکرات کرکے تعین کرے کہ وہ اب کہاں کھڑا ہے۔
کیا عمران اب اس پوزیشن میں ہے کہ اس کے ساتھ حکومت مذاکرات کرے؟۔
ناصر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تو خود کو سیاسی رہنمائوں کی لسٹ سے خارج کر وا کے دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کروا یا ہے،پاکستان دہشت گردوں سے پچھلی تین دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے،اب ایک اور سہی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.